ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہم صرف قوانین کا تعین کرتے ہیں، نوٹس پیریڈ ایئر لائنز طے کرتی ہیں: ڈی جی سی اے

ہم صرف قوانین کا تعین کرتے ہیں، نوٹس پیریڈ ایئر لائنز طے کرتی ہیں: ڈی جی سی اے

Mon, 26 Feb 2018 11:15:41    S.O. News Service

نئی دہلی ،25؍ فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شہری ہوا بازی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے)نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے پائلٹوں کے لئے نوٹس کی مدت طے نہیں کی ہے بلکہ سول ایوی ایشن ضروریات (سی اے آر)کے تحت محض ہدایات مقرر کئے ہیں۔اس کی مدت مقرر کرنے کی دمہ داری ایوی ایشن کمپنیوں پر چھوڑ دی گئی ہے۔ایوی ایشن ریگولیٹری نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ مدت پر سی اے آر (یا قوانین)تب جاری کئے گئے جب ایئر لائنس نے اس سے رابطہ کر کے پائلٹوں کے اچانک کمپنی چھوڑنے پر تشویش ظاہر کی۔ ایئر لائنز نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ ان کی تربیت پر کافی وقت اور ذرائع مہیاکرتے ہیں۔ڈی جی سی اے کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے جسٹس راجیو شکدھر کو بتایا کہ ڈی جی سی اے نوٹس کی مدت پر سی اے آر کی خلاف ورزی کے لئے پائلٹ کا لائسنس منسوخ نہیں کرتی بلکہ ایئر لائنز متعلقہ پائلٹ کے ساتھ ہوئے معاہدے کے مطابق (اس کو منسوخ کرنے پر)فیصلہ لیتی ہے۔اس پر عدالت نے پوچھاکہ ایئر لائنز کے لیے اس کی طاقت (لائسنس منسوخ کئے جانے کی)کس طرح دی جا سکتی ہے؟اس کے بعد عدالت نے اس معاملے کو 16 مئی کو سماعت کے لیے درج کر دیا۔عدالت نوٹس کی مدت کو لے کر مختلف پائلٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔


Share: